بھارت کی اصلیت سامنے آ گئی

, آصفہ قتل واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والی بھارتی طالبہ کو سرکاری کالج سے معطل کر دیا گیا

نئی دہلی : :بھارت کی اصلیت سامنے آ گئی۔ آصفہ قتل واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والی بھارتی طالبہ کو سرکاری کالج سے معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی 8 سالہ آصفہ کی ہندو ہوس پرستوں کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل کی خبر نے ہر باضمیر انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے۔آصفہ کے قتل کے خلاف نہ صرف دنیا بلکہ بھارت کے طول عرض سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
ہر باضمیر شخص نے آصفہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔اس کے باوجود کہیں کہیں بھارت کی تعصب پسندی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں آصفہ قتل واقعے کے خلاف اور انصاف کے مطالبہ کرنے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ کو سرکاری کالج سے معطل کردیا۔طالبہ پریا کے خلاف نسلی فسادات کو بڑھکانے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔یاد رہے کہ 17 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوا میں ایک 8 سالہ بچی آصفہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میںقتل کر دیا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp