شام پر حملے کا معاملہ؛ برطانوی ایوان میں پھوٹ پڑ گئی،اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کے نام کھلا خط

لندن : :شام پر حملے کے معاملہ پر برطانوی ایوان میں بھی پھوٹ پڑ گئی،اپوزیشن لیڈرجریمی کوربن نے وزیراعظم کے نام کھلا خط لکھ ڈالا۔اپوزیشن لیڈرنےشام پربرطانوی حملےکی قانونی حیثیت پرسوال اٹھادیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شام پر ہونے والے امریکی حملے نے نہ صرف پوری دنیا بلکہ اس کے حلیف ملک برطانیہ کے ایوان میں بھی کھلبلی مچا دی۔اپوزیشن لیڈرجریمی کوربن نے وزیراعظم کے نام کھلا خط لکھ ڈالا۔
اپوزیشن لیڈرنےشام پربرطانوی حملےکی قانونی حیثیت پرسوال اٹھادیے۔جریمی کوربن کا کہنا تھا کہ شام میں حملےپرپارلیمنٹ میں ووٹنگ کرانی چاہیےتھی۔برطانوی وزیراعظم پارلیمنٹ کےسامنےجوابدہ ہوتاہےنہ کہ امریکی صدرکی خواہشات کا تابع ہوتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ شام پرحملہ قانونی طورپرمشتبہ ہے۔اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نےبھی یہی کہاہے۔کیمیائی حملےسےمتعلق تمام سفارتی اورغیرفوجی ذرائع استعمال نہیں کیےگئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ضروری ہےاوپی سی ڈبلیوکےمعائنہ کاروں کوکام کرنےدیاجائےجودوماپہنچےہیں۔یاد رہے کہ برطانیہ نے شام پر امریکی حملے کی حمایت کی تھی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp