مریم نواز کا اپنے والد سے محبت کا انوکھا انداز

, مریم نواز نے نواز کے نام والی کوکاکولا کی بوتل کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

لاہور : :مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے نواز کے نام والی کوکاکولا کی بوتل کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک بعد ایک بڑی مشکل کا شکار ہو رہے۔وزارت اعظمیٰ سے نااہلی سے لے کر پارلیمانی سیاست سے نااہلی تک کا میاں نواز شریف کا سفر پے در پے ناکامیوں سے عبارت ہے۔تاہم ایسے میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نہ صرف اپنے والد کے بیانیے کی ترجمان بن گئیں بلکہ وہ قدم بہ قدم سابق وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی بھی رہیں۔
ایسے میں انکے مخالفین کو سوشل میڈیا پر جواب دینے کا بیڑا بھی مریم نواز کے سر ہے۔اپنی تازہ ترین ٹوئیٹ میں انہوں نے اپنے والد سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے نواز کے نام والی کوکاکولا کی بوتل کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔اس کے ساتھ انہوں نے دل بنا کر اپنے والد کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp