شام کی صورتحال پر تشویش ، حملے فوری بند کیے جائیں،پاکستان

پاکستان حملوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے ، ہم شام جنگ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے ملک شام پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ، شامی عوام پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلا ف ورزی ہے، انہیں فوری بند کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے شام پر حالیہ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہمدردی جنگ سے متاثرہ شامی عوام کے ساتھ ہیں اور ہم شام کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ، یہ حملے اقوام متحدہ کی چارٹر کی خلاف ورزی ہے لہذا تمام ممالک یہ حملے فوری روکیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کیمیائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اورمطالبہ کرتا ہے کہ او پی سی ڈبلیو ان حملے کی شفاف تحقیقات کرے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امید کرتا ہے تمام ممالک حملے روک کر شامی عوام کی مشکلات دور کریں گے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp