بیٹے کی شادی کی خوشی ، بھکاری نے بارات کے لئے لیموزین سمیت متعدد پر آسائش گاڑیاں منگوا لیں

گجرات : :پابیٹے کی شادی کی خوشی میں بھکاری نے بارات کے لئے لیموزین سمیت متعدد پر آسائش گاڑیاں منگوا لیں۔تفصیلات کے مطابق شادی کو ہمارے معاشرے میں بینادی حیثیت حاصل ہے۔ایک جانب یہ موقع دو خاندانوں کے ملاپ کا ہوتا ہے تو دوسری جانب اسے خوشیوں کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے۔ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی کے موقع کو یادگار سے یادگار تر بنائے۔
اسی سلسلے میں جس کی جتنی ہمت ہوتی ہے وہ اتنے ہی اخراجات بھی کرتا ہے لیکن ایک انوکھی شادی ہوئی ھگرات میں ۔جس میں بیٹے کی شادی نے بھکاری کو بھی بادشاہ د بنا دیا۔خود مانگ کر گزر بسر کرنے والے نے بیٹے کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہایا۔بیٹے کی شادی کی خوشی میں بھکاری نے بارات کے لئے لیموزین سمیت متعدد پر آسائش گاڑیاں منگوا لیں۔جب پر آسائش گاڑیوں کے جھرمٹ میں بارات چلی تو دیکھنے والوں کی آنکھیں دنگ رہ گئیں۔آپ بھی تصاویر ملاحظہ کریں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp