مسلم لیگ (ن )کی سندھ سے دشمنی کی ایک طویل تاریخ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

, نواز شریف نے وزیر اعظم کا منصب سنبھا لنے کے بعد کبھی بھی سندھ میں قیام نہیں کیا اور نہ ہی سندھ کے لوگوں کے مسائل حل کیے، سید مراد علی شاہ

سیہون شریف : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سندھ سے دشمنی کی ایک طویل تاریخ ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے نواز شریف نے وزیر اعظم کا منصب سنبھا لنے کے بعد کبھی بھی سندھ میں قیام نہیں کیا اور نہ ہی سندھ کے لوگوں کے مسائل حل کیے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو اپنے والد سابق وزیراعلی سندھ سید عبداللہ شاہ کی 11ویں برسی کے موقع پر اپنے آبائی گائوں واہوڑ مراد علی شاہ تعلقہ سہون میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب میں سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزراء نثار کھوڑو، منظور وسان ،سہیل انورسیال ، جام خان شورو ، سید ناصر شاہ ، مکیش کمار چاولہ ، تیمور تالپور ، سید غنی، اراکینِ صوبائی اسمبلی ڈاکٹر بہادر ڈھری ودیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے کبھی بھی سندھ کو اور ان کے لوگوں کے مسائل کے حل کو اہمیت نہیں دی ہے ۔
انہوں نے صرف زبانی باتیں کیں لیکن سندھ کے لوگوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ان کا کردار صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دورِ وزارت عظمی کے دوران سندھ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی اور انہوں نے سندھ کے لوگوں کو این ایف سی میں ان کا جائز حصہ بھی نہیں دیا اور انہوں نے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت دیئے جانے والے فنڈز بھی جاری نہیں کیے۔
انہوں نے اس کے بجائے سندھ کے فنڈز سے کٹوتیاں کیں۔ شہباز شریف کے دروہ کراچی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ موسمی مینڈک کی طرح یہ بھی (شہباز شریف) باہر آئے ہیں کیونکہ عام انتخابات ہونے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کی نااہلی کے بعد انہوں(شہباز شریف) نے اپنی جماعت کی صدارت سنبھالی ہے اور انہوں نے اس حقیقت کو مانا ہے کہ سندھ اہم صوبہ ہے جہاں پر ووٹرز کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے دورے کے کوئی خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے گے کیونکہ سندھ کے لوگ اچھی طرح سے یہ بات جانتے ہیں کہ آپ کا دورہ اور آپ کے وعدے گرم پانی کے بلبلے کی طرح ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ تعاون کیا ہے کیونکہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے اپنے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے لیکر آصف علی زرداری سندھ کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ پورے پاکستان کے لوگوں کی بلاتفریق خدمت کررہے ہیں۔
یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے پاکستان کے لوگوں کو دنیا بھر میں شناخت دی ۔انہو ں نے لوگوں کو بیرونِ ملک بالخصوص مشرق وسطی اور یورپ بھیجا اور1973 کا ایک مضبوط آئین دیا۔ انہوں نے اپنے ملک کے دفاع کونیوکلیر پروگرام شروع کرکے مضبوط اور مستحکم کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں جنہوں نے میزائل پروگرام دیا، خواتین کو بااختیار کیا ، انرجی پروگرام شروع کیے مگر ان کے بعد آنے والوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔
پاکستان پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے آٹھویں ترمیم دی اور انہوں نے پہلا متفقہ این ایف سی ایوارڈ دیا ۔اب چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی باری ہے جوکہ ملک کو معاشی ، دفاعی لحاظ سے مستحکم کریں گے۔اپنے والد سید عبداللہ شاہ جو کہ سندھ کے سابق وزیر اعلی تھے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک پیار کرنے والے اور شفیق باپ تھے جنہوں نے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دی۔
انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اور ان کے بھائی اور بہنوں کو اسکول سے خود لیتے تھے۔بطور وزیر اعلی سندھ سید عبداللہ شاہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید عبداللہ شاہ سندھ کے ایک بہادر سپوت تھے۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی اس بات کو سراہا کہ وہ ہمیشہ اپنے والد کی برسی مناتے ہیں۔
یہ اپنے بہادر رہنما ئوں جنہوں نے اپنی زندگیاں قربان کردیں مگر وہ کبھی آمروں کے سامنے نہیں جھکے کو یاد کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔نثار کھڑو نے کہا کہ عبداللہ شاہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا ورکر ہونے پر فخر تھا۔ عبداللہ شاہ بطور وزیر اعلی سندھ غریب دیہاتیوں کے ساتھ گندھے فرش پر ان کے ساتھ بیٹھ جاتے تھے۔ان کا سندھ اور سندھ کے لوگوں کے ساتھ بہت پیار تھا ۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ انہوں نے سید عبداللہ شاہ کی کابینہ میں بطور کابینہ رکن کے کام کیاتھا،ان میں ایک یہ خاصیت تھی کہ وہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ان کی دہلیز پر ملاقات کرتے تھے اورکے اضلاع اور دیہاتوں کے دیہات کے دورے کرتے تھے ۔وہ ایک بہادر شخص تھے اور انہوں نے سندھ کے دشمنوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا۔آغا سراج درانی نے سندھ کے دشمنوں کو خبر دار کیا کہ وہ سندھ کے خلاف سازشیں کرنا بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ جانتے ہیں کہ سندھ اور فیڈریشن کا تحفظ کس طرح کیاجاسکتاہے۔ہم سندھ اور پاکستان کے لوگوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب کرا کے یہ ثابت کیاتھا کہ مضبوط ہیں اور اب ہم بلاول بھٹو کو بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب کرائیں گے۔صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ میں پیشن گوئی کرتا ہوں کہ نواز شریف ملک سے بھاگنے کے لیے سامان باندھ رہے ہیں ۔
ایم این اے ملک اسد سکندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اور دشمن کو شکست دیں گے۔نواز شریف نے سندھ کو نظر انداز کیا۔ جلسے سے پی پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید عبداللہ شاہ کا ایک مثالی کردار تھا ۔پیپلزپارٹی وفاقی کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اگر موقع ملاتو سندھ کو پنجاب بنائیں گے مگر وہ شو باز شریف ہیں،ایک شخص نااہل ہوا ہے جس کی سب سے زیادہ خوشی نواز شریف والے شو باز شریف اور چوہدری نثار کو ہوئی ہے۔
سید عبداللہ شاہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے جب پاکستان پیپلزپارٹی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت کے تحت دسمبر 1988 تا اگست 1990 حکومت کی اور وہ21 اکتوبر 1993 تا 6 نومبر 1996 وزیر اعلی سندھ رہے ۔یہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کابطور وزیر اعظم پاکستان دوسرا دورتھا۔سید عبداللہ کو ایک نہایت ہی بااثر اور بہترین قائد سمجھا جاتا تھا۔
ان کا 14 اپریل 2007 میں انتقال ہوا ۔قابل ازیں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سہون ائیر پورٹ پر اترنے کے فورا بعد اپنے آبائی قبرستان گئے اور اپنے والدین کے مزار پرفاتحہ خوانی اور قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ صبح میں مرحوم سید عبداللہ شاہ کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی ہوئی اور شرکا میں کھانا تقسیم کیاگیا ۔کھاننے کی تقسیم صبح سے پروگرام کے اختتام تک جاری رہی ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp