جنرل (ر)راحیل شریف کاگورنمنٹ کالج یور نیورسٹی کا دورہ ،اولڈ راوئینز یونین کے سالانہ عشائیہ میں شرکت کی

لاہور : پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یور نیورسٹی کا دورہ کر کے اولڈ راوئینز یونین کے سالانہ عشائیہ میں شرکت کی۔ جنرل (ر)راحیل شریف کی آمد کے موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یورنیورسٹی ڈاکٹر امیر حسن شاہ اور صدر اولڈ راوئینز یونین قاضی آفاق حسین نے ان کا استقبال کیا۔اس مو قع پر جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج آکر زمانہ طالب علمی کی یاد یں تازہ ہوگئیں ۔اپنی موٹر سائیکل اور لال کوٹ بہت یاد آتا ہے۔جنرل (ر)راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف شہید بھی اولڈ راوئینز تھے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp