و زریراعلی پنجاب کا کراچی میں مصروف ترین دن

مختلف وفود، سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ، , , ورکرز کنونشن سے خطا ب , وزیراعظم شہبازشریف، شیرآیا ، شیر آیا کے نعرے , وزیراعلیٰ کی زرداری اورعمران نیازی پر کڑی تنقید

لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کراچی کا دورہ کیا اورانتہائی مصروف دن گزارا۔وزیراعلیٰ نے گورنر ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیداروں،وکلاء برادری،کاروباری اورسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ سے عوامی نیشنل پارٹی ،ایم کیو ایم بہادرآباد اورایم کیو ایم پی آئی بی کے وفود نے بھی ملاقاتیں کیں۔
وفود نے پنجاب کی بے مثال ترقی پرمحمد شہبازشریف کی کارکردگی کو شاندا ر الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ شہبازشریف ترقی کی علامت ہے اوران کی ویژن نے پنجاب کو بدل دیا ہے ۔یاسین آزاد کی قیادت میں ملنے والے وکلاء برادری کے وفدنے کہا کہ ہم شہبازشریف کے ترقیاتی ویژن کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ کاش سندھ میں بھی آپ جیسا وزیراعلیٰ ہوتا۔
کراچی کی معروف کاروباری شخصیات نے پنجاب کی بے مثال ترقی پر شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح پنجاب نے ترقی کی ہے اسی طرح کراچی سمیت پورا سندھ ترقی کرے۔آپ نے اپنی محنت و ترقیاتی ویژن کے ذریعے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں ،پنجاب سپیڈ سندھ میں بھی چاہیے۔وزیراعلیٰ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پنجاب سپیڈ کو پاکستان کی سپیڈ کہتا ہوں اورہمیں ملکر کرپاکستان کے لئے سوچنا ہے ۔
ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کے دوران پنجاب کی غیر معمولی ترقی پر شہبازشریف کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پنجاب کو ترقی یافتہ اورایک مثالی صوبہ بنایا ہے اورآپ کا ترقیاتی ویژن عوام کی فلاح وبہبود کا آئینہ دار ہے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے مزار قائدؒپر بھی حاضری دی اورعظیم لیڈر قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے زرداری اور عمران نیازی پر کڑی تنقید کی -وزیراعلی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پر پر تپاک ا ستقبال کیا گیا -کارکنوں کی بڑی تعداد ائیر پورٹ پر موجود تھی ، شیر آیا،شیر آیا کے نعرے ، شہبازشریف نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا -وزیراعلی ورکرز کنونشن میں خطاب کے لئے آئے تو وہاں موجود سب لوگوں نے کھڑے ہو کر ان کا ا ستقبال کیا-ہال وزیراعظم نوازشریف ، شیر آیا شیرآیا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نعروں سے گونج اٹھا، وزیراعلی نے اپنے تقریر کے اختتام پر پاکستان زندہ باد، قائد اعظم زندہ باد، پاکستان مسلم لیگ زندہ باد کے نعرے لگوائے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp