مسلم لیگ ن کو غلطی کا احساس کل بھی نہیں، یہ لوگ فرعونیت کا انداز اپنائے ہوے ہیں،شاہ محمود قریشی

, (ن) لیگ نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ اور پیپلزپارٹی نے لالی پوپ دیا , تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر سنجیدگی سے کام لے رہی ہے ۔ , جنوبی پنجاب کے لیگی اراکین دیکھنا چاہتے ہیں صوبہ ن لیگ کے منشور کا حصہ ہوگا کہ نہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو غلطی کا احساس آج بھی نہیں اور یہ لوگ اب بھی فرعونیت کا انداز اپنائے ہوے ہیں۔ (ن) لیگ نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ اور پیپلزپارٹی نے لالی پوپ دیا تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر سنجیدگی سے کام لے رہی ہے جنوبی پنجاب کے لیگی اراکین دیکھنا چاہتے ہیں صوبہ ن لیگ کے منشور کا حصہ ہوگا کہ نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین بنانا مقننہ اور تشریح کرنا عدلیہ کا کام ہے ارکان پارلیمنٹ ایسے کام ہی نہ کریں کہ وہ آرٹیکل 62 ون ایف کے قابو میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ نے تشریح کی ہے اور اس میں فیصلہ دے دیا ہے آج (ن) لیگ کو احساس ہورہا ہے جب ا نتخابی اصلاحات کمیٹی بنی تھی او رجب اٹھارہویں ترمیم کیلئے آئین کی شق وار تبدیلی کو دیکھا گیا اور تجویز دی گئی تو یہ ٹس سے مس نہ ہوئے اب ان کے اپنے سیاسی مفادات آڑے آئے تو تلوار لٹکتی نظر آئی ہے انہوں نے کہا کہ صرف پارلیمنٹ کے ارکان پر ہی نہیں جو بھی اس آرٹیکل کی زد میں آئے گا اس پر یہ تلوار لٹک سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جو جعلی ڈگریاں لے کر ذہری شہرت کے باوجود ممبر بن گئے ان پر 62 ون ایف لاگو ہوتی ہے اس میں کیا مضائقہ ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو غلطی کا احساس نہیں ہوا ان کا لب و لہجہ وہی پرانا اور فرعونیت کا وہی انداز ہے آج بھی یہ اداروں کو پنجا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار اداروں سے ٹکرائو نہ کرنے کی بات کرتے رہے مگر انہوں نے کوئی بات نہیں سنی انہوں نے کہا کہ بلیخ شیر مزاری اور دیگر ساتھیوں سے اتوار کو ملاقات ہے جنوبی پنجاب صوبے میں شدت مسلم لیگ ن کے دس سالہ رویے کی وجہ سے آئی ہے ن لیگ کی اپنی صفوں میں دراڑ ہے ان کے اپنے ممبران پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں جو ممبران ابھی تک حکومت میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم انتظار کرین گے کہ جنوبی پنجاب صوبہ (ن) لیگ کے منشور کا حصہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے عوام سے دھوکہ کیا اور پیپلزپارٹی نے موقع ملنے کے باوجود لاپی پاپ دیا تحریک انصاف اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp