راولپنڈی،ایف آئی اے نے قتل کے مقدمہ میں لالہ موسیٰ پولیس کو مطلوب ملزم کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا

راولپنڈی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)نے قتل کے مقدمہ میں لالہ موسیٰ پولیس کو مطلوب ملزم کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیاہے ائرپورٹ ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمہ میں لالہ موسی پولیس کو مطلوب ملزم 5 سال قبل قتل کرنے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھاگزشتہ روز ملزم کو کویت سے پاکستان پہنچنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے لالہ موسی پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp