راولپنڈی،الیکشن کمیشن و دیگر محکموں کی طرح پنجاب پولیس میں بھی ہر قسم کی بھرتیوں اور انٹرویوزپر پابندی کا حکم

راولپنڈی : الیکشن کمیشن نے دیگر محکموں کی طرح پنجاب پولیس میں بھی ہر قسم کی بھرتیوں اور انٹرویوزپر پابندی کا حکم دے دیا ہے الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ i بابر بخت قریشی نے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیاہے جس کے بعدمحکمہ پولیس میںیکم اپریل سے جاری تمام بھرتیوں اور انٹرویوز پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے نئی بھرتیوں اور انٹرویوز کے سلسلے میں نیا شیڈول آنے پر آگاہ کیا جائے گاتاہم پابندی کا اطلاق فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں پر نہیں ہو گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp