راجپوت قوم نے قیام پاکستان کے ساتھ ملکی دفاع ، ترقی اور استحکام کیلئے جو خدمات سر انجام دیں وہ قومی تریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی، گورنر پنجاب

, تعلیمی ترقی سے ہی غربت ، جہالت پس ماندگی کا خاتمہ ہو گا اور اہل پاکستان آپس میںمثالی اتحاد ، یکجہتی اور کمٹمنٹ کے ساتھ کمر بستہ ہو کر پاکستان کو دنیاکی عظیم مملکت بنانے کے مقاصد کے حصول کی جدو جہدو جاری رکھیں، ملک محمد رفیق رجوانہ

راولپنڈی : گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ راجپوت قوم نے قیام پاکستان کے ساتھ ساتھ ملک کے دفاع ، ترقی اور استحکام کیلئے جو خدمات سر انجام دیں وہ قومی تریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی انہوںنے کہاکہ تعلیمی ترقی سے ہی غربت ، جہالت پس ماندگی کا خاتمہ ہو گا اور اہل پاکستان آپس میںمثالی اتحاد ، یکجہتی اور کمٹمنٹ کے ساتھ کمر بستہ ہو کر پاکستان کو دنیاکی عظیم مملکت بنانے کے مقاصد کے حصول کی جدو جہدو جاری رکھیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجپوت اچیومنٹ ایوارڈزاور راجپوت کلچر ڈے کے موقع پر علم بڑھاو غربت مٹاو سلوگن کے ساتھ جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن میں راجہ محمد ظفر الحق ،قائد راجپوت کنور قطب الدین ، کنور دلشاد ، رانا کامران افضل، راو فیصل رحمن ، رانا شہزاد اختر، کنور جاوید اقبال او ررونق علی خان فاونڈیشن کے علاوہ ملک بھر اور بیرون ممالک سے کثیر تعداد میں راجپوت برادری کے نمائندوں نے شرکت کی گورنر پنجاب نے کہاکہ مجھے بھی راجپوت ہونے پر فخر ہے ،راجپوت قبیلے کی خدمات روشن باب ہیں انہوںنے کہاکہ قبیلوںکے نام سے نسلوں کی شناخت ہوتی ہے اور یہ امر خوش آئند ہے راجپوت برادری نے پاکستان کی خدمت ، ملک کے تحفظ اور استحکام کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم قائم کر رکھا ہے انہوںنے کہاکہ ہماری پہلی ترجیع پاکستان ، استحکام پاکستان ، جمہوری اداروںکا فروغ ، آئین و قانون کی پاسداری ، سماجی انصاف کی فراہمی ہے انہوںنے عظیم اجتماع پر منتظمین کو مبارک باد دی اور اس سلسلے میں کنور قطب الدین کی خدمات کو سراہاانہوں نے ایوارزڈ حاصل کرنے والو ں کو مبارک باد دی گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیںشہدا کی قربانیوںپر فخر ہے ، افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کی قربانیاں سے پاکستان میں امن قائم ہوا اور دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی جس راجپوت برداری کا بہت بڑا حصہ ہے انہوں نے فرزندان راجپوت کو ان خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے جانوں کا نزارنہ پیش کرکے مثال قائم کی۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیع ہمارا ملک پاکستان ہے جو ہمارے لئے اللہ تعالی کی نعمت ہے اورعظیم قربانیوں کا ثمر ہے ہمیں اس کی لاج رکھنی ہے اور اکابرین نے جو قربانیاں دیں انہیں یاد رکھنا ہے جنہوںنے قیام پاکستان کے وقت اپنا سب کچھ لٹا کر پاکستان میں ہجرت کرکے پاکستان میں محنت کی مثالیں قائم کیں۔ سینیٹ میںقائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہاکہ تعلیم اور جمہوریت جس قوم میں زندہ ہو اسے کسی سے خطرہ نہیں ہو سکتا ۔
انہوںنے اس موقع پرکشمیر میںہونے والے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی جبر و تشدد روکنے کے لئے راجپوت برداری جیسے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور تمام اقوام اور برادریاں کشمیر کاز کے لئے اسی طر ح جدوجہد کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ جدید تعلیم ترقی کے لئے ہم سب کو اپنی سطح پر اپنا کر دار ادا کرکے پاکستان کو اقوام عالم میں نمایاںمقام دلانا ہے ۔
قائد راجپوت کنور قطب الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجپوتوںنے پاکستان بنایا ہے اور ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہم نے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنایا ہے اور تعلیم بڑھاو غربت مٹاو ہما را مشن ہے جس کے لئے ٹیلنٹ گرومنگ سینٹر قائم کیا جائے گا اور تعلیم و تربیت کے لئے مستحق طلباء و طالبات کی ہر مممکن مدد کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ راجپوت ایک غیرت مند اور بہادر قوم ہیںجس کے کردار سے کسی کو نقصان نہیں فائدہ ہی پہنچ سکتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر راجپوت برادری کو پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا ہے اس موقع پر کیپٹن خضر ستی شہید ، کیپٹن اسامہ شہید، لیفٹیننٹ ارسلان ستی شہید ، ڈاکٹر اسراراحمدکے اہل خانہ ، کنور دلشاد، سرور منیر راو ، راو عمر فاروق،پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات ، ڈاکٹر لیاقت علی ، ڈاکٹر حسن مہدی جنجوعہ ،لیاقت علی خان سلہری،نوید اختر ، رانا عبدالوہاب ، شاعر اختر راجپوت، رائے رضوان سلیم خان، ماسٹر علی بن ناصر راو ، راو فہیم ، راو عظمت علی خان، راو ذولفقار، امنہ مسعود جنجوعہ اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ایوراڈز دیئے گئے۔
راجپوت سپریم انٹرنیشنل کونسل کی طرف سے تاجپوشی کرتے ہوئے کنور قطب الدین کو سونے کا تاج پہنایا گیا۔سی ای او کنور معیز احمد خان نے راجپوت فاونڈیشن کے نام رہائشی منصوبے ٹاپ سٹی میں چار کنال پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر کنور قطب دین کو دیا۔ راو فیصل رحمن نے اظہار خیال کے دوران کہاکہ تیرہ نشان حیدر میں سے نو نشان حیدر راجپوتوں نے اپنے سینوں پر سجائے ہیں۔
راجپوتوںنے اپنے خون کی قربانیاں دے کر پاکستان کا قیام عمل میں لایا انہوںنے کہاکہ راجپوت اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور راجپوت قومی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں گے مقررین نے رابھارت کو للکارتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے راجپوت اپنے خون کا آخر ی قطرہ تک بہا دیں گے انہوں نے کہاکہ راجپوت عظیم قوم ہے جس کی قربانیاں اور خدمت تاریخی ہیں۔ قبل ازیں سابق سکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم بڑھاو غربت مٹاو کے مشن کے تحت تعلیمی سہولیات عام کی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp