زرداری اور عمران نیازی ایک ہی چٹو کے وٹے ہیں،کہتے ہیں کہ ایکدوسرے سے ہاتھ نہیں ملائیں گے ‘ شہباز شریف

, دونوں نے ہاتھ ملائے بغیر ایک دوسرے کو ووٹ دیکر ثابت کیاہے کہ دونوں آپس میں ساتھی ہیں , زرداری کہتے ہیں کہ آئندہ میں حکومت بنائوں گا ، اس کا مطلب ہے کہ زرداری وزیراعظم، فریال تالپورصدر ، بلاول وزیراعلی سندھ پھر ہر طرف کرپشن کا راج ہوگا , ہم آہنی دیوار کی طرح ان کے راستے میں کھڑے ہوںگے اور کسی کو ملک کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے , عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی ، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کی ، عوام انہیں اچھی طرح جانتے ہیں , قومی وسائل کی لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے اربوں روپے جیبوں میں ڈالے گئے ،کراچی شہر کو کرچی کرچی کر دیا گیا‘ , 18ء کے انتخابات میں عوا م نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں زرداری کا پاکستان چاہیے یا قائد اعظم ؒ کا، ہم ملک کو صحیح معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان بنائیں گے ‘کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطا ب

کراچی : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ زرداری اور عمران نیازی ایک ہی چٹو کے وٹے ہیں،کہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے ہا تھ نہیں ملائیں گے، دونوں نے ہاتھ ملائے بغیر ایک دوسرے کو ووٹ دے کر ثابت کیاہے کہ دونوںآپس میں ساتھی ہیں-زرداری کہتے ہیں کہ آئندہ میں حکومت بنائوں گا اس کا مطلب ہے کہ زرداری وزیراعظم ہوںگے ، فریال تالپور صدر مملکت اور بلاول بیٹا سندھ کا وزیراعلی ہوگا -پھر ہر طرف لوٹ مار او رکرپشن کا بازار گرم ہوگا او رملک خدانخواستہ تباہی کی جانب بڑھے گا-ہم آہنی دیوار کی طرح ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے او رکسی کو ملک کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے -دوسری جانب پی ٹی آئی کے الزام خا ن ہیں ،عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی ، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی-عوام انہیں اچھی طرح جانتے ہیں-اللہ تعالی اور عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو ملک کو صحیح معنوں میں قائد ؒ و اقبال کا پاکستان بنائیں گے -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا -وزیراعلی نے کہاکہ میں بطور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) پہلی مرتبہ کراچی آپ کے پاس حاضر ہواہوں-ہمارے قائد محمد نوازشریف جو کل بھی قائد تھے، آج بھی ہیں او رآئندہ بھی رہیں گے -انہوںنے کہاکہ انتخابات کی آمد آمد ہے ، کراچی شہر پاکستان کادل ہے اور یہاں کروڑوں عظیم پاکستانی بستے ہیں مگر گزشتہ 15،20سالوں میں روشنیوں کے شہر کراچی کو کرچی کرچی کر دیا گیا -قومی وسائل کی لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے اربوں روپے اپنی جیبوں میں ڈالے گئے اور اس شہر کے مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی یہی وجہ ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ میں ہر جگہ گندی ، غلاظت ، کوڑے کے ڈھیر اور شکستہ حال سڑکیں نظر آتی ہیں-محمد نوازشریف کی حکومت نے کراچی شہر کی گرین لائن منصوبے کے لئے 18ارب روپے فراہم کئے لیکن بد قسمتی سے یہ منصوبہ آج بھی نا مکمل ہی-منصوبے کے لئے بسیں تک نہیں منگوائی گئی -کراچی شہر کے لئے ایک نہیں 10میٹرو لائنز کی ضرورت ہے -کتنی بد قسمتی ہے کہ کراچی جو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے او رکروڑوں لوگوں کو روزگا ر مہیا کرتا ہے لیکن آج اس کی شکستہ حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہی-سندھ میں جہاں بھی جائیں آپ کو یہی صورتحال نظر آئے گی- لاڑکانہ چلے جائیں وہاں گزشتہ 15سالو ںمیں اربو ں روپے کے فنڈز دئیے گئے مگر لاڑکانہ کی بری حالت ہے -یہ لوگ بھٹو شہید کا نام لیتے ہیں لیکن کام نہیں کرتی- انہوںنے لاڑکانہ سمیت سندھ کے ہر شہر اور ہاریوں کا حشر کر دیا -یہ کہتے ہیں کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں ،لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ کہتے ہیں کہ مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں -انہوںنے کہاکہ 2013ء میں ہر طرف اندھیرے تھے ، لوڈشیڈنگ نے قومی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا تھا -پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھی4سالوں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے شاندار اقدامات کئے ہیں اور 10ہزار میگا واٹ بجلی پید ا کی ہی-انشاء اللہ ملک سے جلد بجلی کے اندھیرے دور ہوں گی-انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت سندھ میں تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے کوئلہ نکالا جا رہاہے - کراچی میں 1300میگا واٹ بجلی کا منصوبہ چل پڑا ہے -وزیراعظم نے کل نیلم جہلم منصوبے کا افتتاح کیاہے یہ منصوبہ 20سال تک رینگتا رہا -اس کی اصل لاگت 80ارب روپے تھی جو 500ا رب روپے میں مکمل ہوا-اس سے بڑی زیادتی ، ظلم او رناانصافی ہو نہیں سکتی-انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے سیاسی فیصلہ کیا کہ کراچی میں قیام امن اور زندگی لانے کے لئے بھتہ خوری اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا -سیاسی بصیرت اوراس فیصلے کے نتیجے میں پاک ا فواج ، رینجرز او رانتظامیہ مل کر کاوشیں کیں اور کراچی میں امن کی بحالی کا کریڈ ٹ نوازشریف ، افواج پاکستان ، جنرل راحیل شریف اورجنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے -انہوں نے کہاکہ کرپشن نے کراچی کو کرچی کرچی کیا ،یہاں کے عوام کی خوشیاں چھینی اور پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کیا -ہر طرف غلاظت اور ٹوٹی ہوئی سڑکیں اسی کرپشن کا نتیجہ ہے - نوازشریف نے سندھ اورکراچی کے عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلائی -لوگ کہتے ہیں کہ شہبازشریف تم نے لاہو ر کو خوبصورت بنایا، پنجاب کو ترقی دی ، سندھ اور کراچی کو کیوں نہیں ترقی دی اس کا میں نہیں سندھ حکومت ذمہ دار ہیں اگرا للہ تعالی نے مددکی اور عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے مسلم لیگ ن کو وفاق او رسندھ میں خدمت کا موقع دیا تو کراچی کو لاہور بنا دیں گے -اربوں ، کھربوں ، بھی درکار ہوئے تو میرا وعدہ ہے کہ سندھ اور کراچی کے مسائل حل کریں گے اور ہر جگہ پانی پہنچائیں گے -انہوںنے کہاکہ کراچی میں گرین لائن منصوبہ بن رہاہے لیکن اس کی بسیں آج تک نہیں آ ئیں تو اس کی وجہ یہی ہے کہ انہیں ’’ناواں ‘‘یعنی رشوت نہیں ملی-ان کی اس مجرمانہ غفلت کے باعث منصوبے میں تاخیر ہوئی اور وکلاء ،ڈاکٹرز ، محنت کش ، طلبا، مزدور او رشہری آج تک معیاری ٹرانسپورٹ سے محروم ہیں-انہوںنے کہاکہ اگر ہمیں خدمت کا موقع ملاتو انشاء اللہ نہ صرف خود کھڑے ہو کرگرین لائن منصوبہ مکمل کرئواں گا بلکہ اورنج ، بلیو لائن کے منصوبے بھی دیں گے -آپ نے ان کو آزما لیا ہے اب مسلم لیگ ن کو بھی آ زمائیں ہم باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں -لاہور اور پنجاب کی ترقی آپ کے سامنے ہی-جب میں بچپن میں کراچی آتا تھا تویہاں شاندار ٹرام سے لطف اندوز ہوتا تھا، خوبصورت علاقے تھے ، اور یہاں ہر طرف روشنیاں او رخوشیاں ہوتی تھی-اب کراچی کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا ہی-وسائل کی کمی نہیں اگر کمی ہے تو کام کرنے کے عزم کی ہی-انہوںنے کہاکہ اگر ہمیں خدمت کا موقع ملا تو نوازشریف کی قیادت میں اپنی ٹیم کے ساتھ پنجاب کی طرح سندھ کو بھی بدل دیں گے - زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ، موقع ملاتو 6ماہ میں کراچی سے کوڑا کرکٹ اور غلاظت ختم کر دیں گے ،ٹینکر مافیا کا خاتمہ کر کے کراچی کے ہر گھر میں پانی پہنچائیں گے -یہاں ایک نہیں کئی میٹروں لائنوں کے منصوبے لگائیں گے -اس مقصد کے لئے آپ کو اپنے علاقوں میں جاکر یہ پیغام دینا ہوگا کہ اب پاکستان مسلم لیگ ن کو بھی آزمایا جائے، انہوںنے کہا کہ عمران نیازی نے 2013میں کہا تھا کہ وہ پانچ سالوں میں نہ صرف کے پی کے بلکہ پورے پاکستان کے لئے بجلی پیدا کریں گے لیکن انہوں نے ا یک کلو واٹ بجلی بھی پید ا نہیں کی -70میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا دعوی کرتے ہیں لیکن اس کی پیدا کردہ بجلی کا زمین پر کوئی وجود نہیں -انہوں نے کہاکہ جب میں پشاور گیا تو میں سمجھ رہا تھا کہ شاید پشاور میں ایک ارب درخت لگ چکے ہوں گے -بے وسیلہ خاندانوں کے بچے او ربچیوں کو تعلیمی وظائف مل رہے ہوں گے اور لیپ ٹاپ تقسیم ہو چکے ہوں گے جبکہ پشاو رشہر میں میٹروبس بھی چل رہی ہوںگی لیکن جب میں پشاور پہنچا تو مجھے ایسا کچھ نظر نہ آیا ، ہر طرف کھڈے اور دھول تھی اور عمران نیازی کے دعوے قصہ خوانی بازار کی طرح صرف قصے ہی تھی-انہوںنے کہاکہ آج میں مختصر دورے پر میں کراچی آیا ہوں ، آ ئندہ آئوں گا تو اندرون سندھ بھی جائوں گا ، سندھ کے دیہاتوں میں پہنچوں گا ، اور تفصیلی دورہ کروں گا او رپاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط قومی پارٹی بنائیں گے کیونکہ عوام میں اس پارٹی کے بارے میں نرم گوشہ موجود ہے -انہوں نے کہاکہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں زرداری کا پاکستان چاہیے یا قائد اعظم کا ،انہوں نے کہاکہ ہمیں خدمت کا موقع ملاتو پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے -ورکرز کنونشن میں وفاقی وزراء، مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیداران ، اراکین اسمبلی ، سینیٹرز ، او رکا رکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp