وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا ممتاز عالم دین مفتی ہدایت اللہ پسروروی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور۔14 اپریل : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ممتاز عالم دین مفتی ہدایت اللہ پسروروی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp