پاکستانی کھانے جاپان میں بھی مقبول ہورہے ہیں‘ ٹوکیو سمیت جاپان کے دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں پاکستانی ریستوران لذیذ پاکستانی کھانے پیش کررہے ہیں

, , پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ میں سرکاری امور کے سربراہ کا ٹسونوری ایمٹیڈا کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ : پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ میں سرکاری امور کے سربراہ کا ٹسونوری ایمٹیڈا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھانے جاپان میں بھی مقبول ہورہے ہیں اور ٹوکیو سمیت جاپان کے دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں پاکستانی ریستوران لذیذ پاکستانی کھانے پیش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپانی روایتی ڈش’’سوشی‘‘کی تیاری کے مظاہرے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ٹسونوری ایشیڈا جو خود بھی کھانے پکانے کے ماہر ہیں نے بھی سوشی ڈش تیار کرکے دکھائی ۔سوشی جاپان کا ایک روایتی ڈش ہے جو چاولوں سے تیار ہوتی ہے ،عمو می طور پر چینی،نمک سمندری خوراک،سبزیاں اور مقامی پھل اور دیگر اشیاء بھی شامل کرکے یہ پکوان تیار کیا جاتا ہے۔ شرکاء تقریب سے سوشی کی تیاری میں بھر پور حصہ لیا اور تیار کھانوں کی تعریف کی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp