آئی جی پولیس کے 4 ایس پیز کے تبادلوں کے بعد 5 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

راولپنڈی : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے 4 ایس پیز کے تبادلوں کے بعد 5 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیںڈی ایس پی وارث خان سرکل ضیغم عباس کو او ایس ڈی بناکر ان کی جگہ محمد افسرکو ڈی ایس پی وارث خان راولپنڈی تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈی ایس پی کروڑ لال عیسن لیہ طاہر عباس گیلانی کوڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیہ اورڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیہ بشیر احمد کو ڈی ایس پی کروڑ لال عیسن تعینات کر دیا ہے اسی طرح ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب لیاقت علی تارڑ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرولنگ کے سپردکر دی ہیںقبل ازیں 13اپریل کو آئی جی پنجاب نے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کیپٹن (ر)بلال اختر کو چیف ٹریفک افسر(سی ٹی او) راولپنڈی ،گریڈ18کے پی ایس پی ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی سائوتھiiایس پی یو شاہد محمود شیخ کو بلال اختر کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹرسکیورٹی سینٹرل ون لاہور ، گریڈ 18کے پی ایس پی ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی سینٹرل ون ایس پی یو لاہورمحمد بلال قیوم کو ایس پی انوسٹی گیشن گجرات کی خالی آسامی پر ، گریڈ18کے ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہورمستنصر عطا باجوہ کوایڈیشنل ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹائون لاہور تعینات کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp