شریف خاندان کے وکیل کی جانب سے نواز شریف کو جیل کی سزا ہونے کی صورت میں صدارتی معافی دلوانے کا مشورہ

لاہور : شریف خاندان کے وکیل کی جانب سے نواز شریف کو جیل کی سزا ہونے کی صورت میں صدارتی معافی دلوانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کو جیل کی سزا ہونے کی صورت میں  صدارتی معافی دلوانے کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔ اس حوالے سے شریف خاندان کے خاندانی وکیل اکرم شیخ کی جانب سے نواز شریف کو سزا سے بچوانے کیلئے خطرناک مشورہ دیا گیا ہے۔
اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو جیل کی سزا ہوتی ہے تو انہیں صدارتی حکم کے ذریعے معافی دلوائی جائے۔ صدر مملکت کو تمام صورتحال کا جائزہ لے کر آرٹیکل 45 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیئے۔ اگر بات قومی سلامتی کی ہو تو پھر صدر صاحب کو آرٹیکل 45 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرکے نواز شریف کی سزا ختم کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیئے۔ امریکا سمیت دیگر کئی مغربی ممالک میں ایسی مثالیں موجود ہیں جبکہ قومی سلامتی کے معاملے کے باعث اہم رہنماوں کی سزائیں معاف کی گئیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp