عابد شیر علی کے قائد کی مقبولیت جہاں سے آئی تھی وہاں چلی گئی ،نا اہلی پر کوئی بھی رد عمل میں سٹرک پر نہیں آیا‘ مولا بخش چانڈیو

, سیاست میں طوفان بد تمیزی پربا کرنا نواز شریف کا شیوا تھا، یہ نوجوان اس کے پیروکار ہیں ‘ مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عابد شیر علی پہلے اپنے قائدین کی بیانات دیکھ لیں وہ تومعافیاں مانگتے پھر رہے ہیں،اپنی قیادت سے پوچھ لیں آصف زرداری پر الزام لگا کر انہی کے پائوں میں کون آ کر گرا تھا۔وزیر مملکت عابد شیر علی کے بیان پر اپنے رد عمل میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عابد شیر علی کے قائد کی مقبولیت جہاں سے آئی تھی وہاں چلی گئی ۔
نواز شریف کی تین بار نا اہلی پر پنجاب سے ایک بھی بندہ خود رد عمل میں سٹرک پر نہیں آیا۔پنجاب سے کوئی رد عمل نہ آنا اس بات کاثبوت ہے کہ انکا مینڈیٹ چوری کا اور گورننس جعلی ہے۔انہوںنے کہا کہ نفرت کی سیاست کی پیداوار نواز اور شہباز شریف کا نیا چہرہ عابد شیر علی جیسے نوجوان ہیں ۔سیاست میں طوفان بد تمیزی پربا کرنا نواز شریف کا شیوا تھا، یہ نوجوان اس کے پیروکار ہیں ۔
سندھ میں لوگ بیمار ہونے نہیں کینسر اور دل کے امراض کا مفت علاج کرانے آتے ہیں، عابد شیر علی اعداد و شمار ٹھیک کریں ۔سندھ میں مریض کے آتے ہی دل کے بائی پاس جیسا پراسس شروع ہو جاتا ہے۔ پنجاب میں دل کے مریض کو سال سال بعد کا وقت دیا جاتا ہے ۔سیاست کرنا نہ نواز شریف کے بس کا روگ ہے اورنہ عابد شیر علی کا۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کرپشن سے بنائی دولت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جس لیڈر کے بچے ملکہ برطانیہ سے وفاداری کا حلف لیں اسے پاکستان کی کیا فکر ہوگی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp