نواز شریف جیل میں ہوں یا با ہر قوم ان کی آواز پر نکلے گی ،کچھ عناصر (ن) اور نواز شریف کی مقبولیت سے خائف ہیں‘ رانا تنویر حسین

, مسلم لیگ(ن) کو توڑنے کی کو ئی بھی سازش پہلے کامیاب ہو ئی نہ ہی آئندہ ہو گی ،احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ وفاقی وزیر

لاہور /شیخوپورہ : وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو توڑنے کی کو ئی بھی سازش پہلے کامیاب ہو ئی نہ ہی آئندہ ہو گی ،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،محمد نواز شریف ایک نظریے کا نا م بن چکا ہے عوام نے پہلے بھی نا اہلی کے فیصلے کو قبول کیا تھا اور نہ ہی تا حیات نا اہلی کے فیصلے کوتسلیم کرنے کو تیار ہے ،محمد نواز شریف جیل میں ہوں یا با ہر قوم ان کی آواز پر نکلے گی ،مسلم لیگ(ن) اور محمد نواز شریف کی مقبولیت سے کچھ عنا صر خائف ہیں انہیں علم ہے کہ محمد نواز شریف کو ہرایا نہیں جاسکتا اس لئے مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور دیگر پارٹی رہنمائوں کو احتساب کے نام انتقام کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عوام سمیت سب کو آئینی حدود میں رہ کر عدالت کا فیصلوں پر تنقید کرنے کا حق ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے شرقپور شریف میں نجی سکول کی تقریب اور این اے 120میں مختلف مقامات پر کا رنر میٹنگز سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ایم سی چیئر مین میا ں عمران اشرف یعقومیہ ، میڈ یا کو آرڈنیٹر ندیم گورایہ ، امیدوار پی پی 138میا ں عبدالروف ، یو سی چیئر مینز ملک نوید محمود چوہان ، چودھری رمضان بھٹہ ، چودھری زبیر گھگ ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، چودھری شہباز اصغر مرحبا والے اور دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی عوامی خدمت اور پانچ سالہ کارکردگی پر آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے کسی کے آنے اور جانے سے کو ئی فرق نہیں پڑے گا ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں کو ئی دھڑے بندی نہیں چودھری نثار علی خاں پارٹی کے سینئر رہنما ہیں ان کے بارے میں جو باتیں کہی جارہی ہیں وہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف مخالفین کا منفی پراپیگنڈہ ہے ہماری حکومت پر تنقید برائے تنقید مخالفین کا سیاسی ایجنڈہ ہے 2018الیکشن کا سال ہے ہر سیاسی جماعت اپنی انتخابی مہم چلارہی ہے الیکشن کے نتائج کے بعد ہمارے مخالفین کو اپنی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا عمران خان کے نصیب میں رونا دھونا لکھا ہے الیکشن کے بعد وہ پھر سڑکو ں پر شور مچاتا پھرے گا کہ میرے ساتھ دھاندلی ہو ئی مجھے ووٹ کیوں نہیں ملے قوم ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو الیکشن میں بدترین شکست دے کر نشان عبرت بنا دے گی مرکز اور صوبو ں میں انشاللہ مسلم لیگ کی حکومت ہو گی ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp