سپریم کورٹ نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے تک عطائیوں ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

لاہور۔14 اپریل : سپریم کورٹ نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے تک عطائیوں ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہسپتالوں میں ناقص صورتحال. دوائیوں کی بروقت ٹیسٹنگ اور صاف پانی کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے پنجاب بھر میں صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ پنجاب بھر میں عطائیوں کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے اور گرفتار کرکے ایک ہفتے میں عطائیوں کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ پیش کریں.علاوہ ازیںسپریم کورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کی ناقص صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی پر عملدرآمد کی رپورٹ ایک ماہ میں طلب کی ۔
مشیر صحت پنجاب نے کہا کہ عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp