ڈاکٹر فاروق ستار سے سری لنکا کے وفاقی وزیر برائے بلدیات، پوٹالم شہر کے مئیراور دیگرکی ملاقات

, سری لنکا اور پاکستان کا باہمی تعلق بہتر ہے، سری لنکا آنکھیں عطیہ کرنے میں آگے رہا ہے،ڈاکٹرفاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ہفتہ کوسری لنکا کے وفاقی وزیر برائے بلدیات رئوف عبدالحکیم ، پوٹالم شہر کے مئیر کے اے بائز ، رکن قومی اسمبلی محمد سلمان اوررکن صوبائی اسمبلی نعیم اللہ پر مبنی وفد نے ملاقات کی ۔ پی آئی بی کالونی میں واقع فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھتے ہیں ، ہم سری لنکا ،پاکستان کے درمیان دوستی کو قائم رکھے گے اور مزید اچھی توقع کرتے ہیں سری لنکا اور پاکستان کا باہمی تعلق بہتر ہے، سری لنکا آنکھیں عطیہ کرنے میں آگے رہا ہے، اس موقع پر سری لنکن وفاقی وزیر بلدیات عبدالحکیم نے کہا کہ انہیں فاروق ستار سے ملاقات پر خوشی ہے انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو سری لنکا آنے کی دعوت بھی دی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp