امیرجماعت اسلامی سنیٹرسراج الحق(کل) لیاقت آباد میںیوتھ الیکشن پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریںگے

, ضلع وسطی ، شرقی اور بن قاسم میںیوتھ الیکشن کے دوسرے مرحلے میںنوجوان ووٹ کاسٹ کر کے پینل منتخب کریںگے

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کل (اتوار) 15اپریل کو 11بجے دن جے آئی یوتھ کے تحت کراچی میںہونے والے یوتھ الیکشن کے دوسرے مرحلے کے موقع پر لیاقت آباد ، ڈاکخانہ چورنگی پر قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں گے اور نوجوانوںسے خطاب اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کریںگے ۔ضلع وسطی ، ضلع شرقی ، ضلع بن قاسم میںمختلف یوسیز کے اندر کئی پینلز مد مقابل ہوںگے ۔
یوتھ الیکشن کے حوالے سے نوجوانوںمیںخاصی گہما گہمی و جوش وخروش پایا جارہا ہے ، یوسیز میںبننے والے پینلز کو مختلف نشانات الاٹ کردیے گئے ہیں ۔ یوسیز اور زونزمیںپریزائڈنگ آفیسر ز اور الیکشن کمیشن کا تقرر بھی کرلیا گیا ہے ۔ پولنگ صبح 10تا شام 7بجے تک جاری رہے گی ۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میںشہر کی 110یوسیز میں160235پینلز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میںامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دورہ کیا تھا اور منتخب ہونے والے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرکو مبارکباد بھی پیش کی تھی ۔
علاوہ ازیںجے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان مختلف زونز میںیوتھ کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ جن میں شاہ لطیف ،گلشن حدید،لیاقت آباد شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں جے آئی یوتھ کے تحت اتوار کو کراچی کی تاریخ کے سب بڑے یوتھ الیکشن کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں مختلف زونز میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس میں مختلف نامزد پینل شہر کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا اپنا منشور پیش کریں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp