بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول اور پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کرونگا ، میر صادق سنجرانی

, میری کوشش ہو گی پاکستان بھر کی بہتر طور پر نمائندگی کرنے کے ساتھ ایوان کے تقدس کو یقینی بنا کر تمام امور کی انجام دہی بہتر طور پر آگے بڑھائو ں،چیئرمین سینیٹ

کوئٹہ : چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول اور پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا تاکہ بلوچستان کے عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکوں سینیٹ چیئرمین کا عہدہ کلیدی عہدہ ہے جس کی اپنی ذمہ داری ہے میری کوشش ہو گی کہ پاکستان بھر کی بہتر طور پر نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ ایوان کے تقدس کو یقینی بنا کر تمام امور کی انجام دہی بہتر طور پر آگے بڑھائو ں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چلتن ٹائون کے سابق ناظم قبائلی وسیاسی ر ہنماء حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی اور چوہدری شبیر احمد نے ان سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیں جو عہدہ سونپا ہے اور جو امیدیں وابستہ کی ہے انہیں پورا کرونگا کیونکہ بلوچستان کا مستقبل روز روشن کی عیاں ہے اور ہمارا گروپ اور مین بھی اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑونگا کیونکہ جو عہدہ مجھے ملا ہے اس کی ایک آئینی ذمہ داری ہے جس کو ہر صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نبھائونگا تاکہ پاکستان اور بلوچستان کا دنیا بھر میں بہتر امیج جا سکے یہ میری کوشش ہے حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سے ہونیوالی ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور دیگر صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور ہم نے مختلف مسائل اور ایشوز کی نشا ند ہی کی ہے کیونکہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ کلیدی اور آئینی ہے ان کی کوشش ہے کہ وہ ایوان کو بہتر طو رپر چلا ئے تاکہ بلوچستان اور پاکستان کے لو گوںمیں جو ان پر اعتماد کیا ہے وہ اس پر پوراتر سکے ہماری دعا ہے کہ وہ اپنے ہر نیک کام اور مقصد میں کامیاب ہوں تاکہ بلوچستان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے میں اپنا بھر پو رکر دار ادا کر کے صوبے کا نام روشن کر سکے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp