کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی غیر اعلانیہ بجلی وپانی کی بندش عوام دشمن پالیسی ہے،سر براہ پاکستان سنی تحریک

, بجلی وپانی کے ستائے عوام کا پارہ بگڑ گیا تو عوام کے غیض و غضب سے کوئی محفوظ نہیں رہ سکے گا ،ثروت اعجاز قادری

کراچی : سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی غیر اعلانیہ بجلی وپانی کی بندش عوام دشمن پالیسی ہے،اوور بلنگ اور اذیت ناک لوڈ شیڈنگ نے عوام کی شدید مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے ،کے الیکٹرک کراچی کے امن کو تباہ اور عوام کو مشکلات میں دھکیلنے کی پالیسی پر گامزن ہے ،وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کے غیر اعلانیہ لوشیڈنگ پر نوٹس لیں ،کے الیکٹرک اگر عوام کو روپے لیکر بھی سہولیات مہیا نہیں کرسکتی تو اسے واپس سرکاری تحویل میں لیا جائے ،کراچی سمیت ملک بھر کے عوام کے سیاسی ومعاشی حقوق مہیا کئے جائیں ،عوام اپنے مستقبل کو روشن بنانا چاہتے ہیں مگر کے الیکٹرک ،واٹر بورڈ منفی پالیسیوں کے ذریعے کراچی کو کمزور کرنے کے درپے لگے ہوئے ہیں ،پینے کو پانی نہیں اوپر سے غیر اعلانیہ 16گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ظلم اور آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے ،شب معراج کی مقدس رات کو بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مذہبی عبادتوں میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے ،بجلی وپانی کے ستائے عوام کا پارہ بگڑ گیا تو عوام کے غیض و غضب سے کوئی محفوظ نہیں رہ سکے گا ،بہتر ہوگا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،کارکنان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی کاوشیں تیز کردیں، کے الیکٹرک کی من مانیوں نے کراچی کو اندھیروں میں دکھیل دیا ہے ،کراچی سمیت ملک بھر کے شہروں اور دیہاتوں میں بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور حکومت خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر لوڈشیڈنگ سے پریشان حال علاقائی معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ2017میں وزیر اعظم ہائوس میں قائم بجلی کی مانیٹرنگ سیل کی پوزیشن صفر ہے وزیر اعظم کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،وفاقی وصوبائی حکومتیں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ فلاحی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں ،عوام کی خدمت عبادت ہے ،حکمران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،کارکنان تنظیمی جدوجہد تیز کردیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کاوشیں تیز کردیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp