رانا ثناء اللہ نے پارٹی قیادت کو احتجاج کی سیاست اختیار نہ کرنے اور آئندہ انتخابات کی تیاریاں کرنے کا مشورہ دے دیا

لاہور : رانا ثناء اللہ نے پارٹی قیادت کو احتجاج کی سیاست اختیار نہ کرنے اور آئندہ انتخابات کی تیاریاں کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے خبریں زیر گردش ہیں کہ نواز شریف کو نیب کیسز میں سزا ہونے کی صورت میں ن لیگ کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز خود نواز شریف نے بھی پارٹی کو تیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارٹی قیادت کی کال کا انتظار کریں۔
تاہم اس حوالے سے اب وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست اختیار کرنے سے ملک کے حالات خراب ہو جائیں گے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ دار ن لیگ کی حکومت ہی ہوگی۔ لہذا احتجاج کی سیاست کو چھوڑ کر پارٹی قیادت کو آئندہ انتخابات کی تیاری کرنی چاہیئے۔ نواز شریف کو جیل ہو بھی جاتی ہے تو ن لیگ کو آئندہ انتخابات کی تیاری ہی کرنی چاہیئے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp