معروف عالم دین مولانا احتشام الحق تھانوی اور مولانا تنویر الحق تھانوی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

, وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا خیر مقدم

کراچی ۔ : کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ہفتہ کو گورنر ہاؤس کراچی میںمعروف عالم دین مولانا احتشام الحق تھانوی اور مولانا تنویر الحق تھانوی نے ملاقات کی۔ دونوں مذہبی رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیراعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دونوں علمائے کرام کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی ہر دلعزیز سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی سیاست سے اس جماعت کی جڑیں عوام میں گہری ہوئی ہیں۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر ہاؤس کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورسیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہی سید نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے دورہ کراچی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ دورہ سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے حوالے سے نیک شگون ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حیثیت سے میرا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے، ’’میں‘‘ کی سیاست ملک کے لئے نقصان دہ ہے اور ’’ہم‘‘ کا راستہ ہی پاکستان کے روشن مستقبل کا راستہ ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp