پاکستان کی دفاعی طاقت میں زبردست اضافہ

, پاکستان نے کروز بابر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

اسلام آباد : :پاکستان کی دفاعی طاقت میں زبردست اضافہ ہو گیا۔پاکستان نے کروز بابر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کم سے کم دفاعی صلاحیت کے عزم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دفاعی طاقت میں زبردست اضافہ کر لیا۔پاکستان نے کروز بابر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔میزائل 700کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔میزائل میں صلاحیت ہے کہ وہ کامیابی سے زمینی اور سمندری ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔میزائل روایتی اور جدید وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp