Mexican Town Raffles Brand New Car, Winner Can Only Use It 50 Years From Now

میکسیکو کے ٹاؤن میں انوکھی قرعہ اندازی ۔ انعامی کار کو 50 سال کے لیے دفن کر دیا گیا

میکسیکو کی ریاست  چہواہوا کے ایک ٹاؤن اوجیناگا  کو ایک غیر معمولی قرعہ اندازی کی وجہ سے حال ہی میں بین الاقوامی   خبروں میں جگہ ملی ہے۔ قرعہ اندازی میں بالکل  نئی کار کو  جیتنے والے کی ملکیت میں نہیں دیا گیا بلکہ  جیتنے والا یا اس کے وارث  اس کار کو 50 سال بعد استعمال کر سکیں گے۔
کون جانتا ہے کہ ہم 2068 میں کاروں پہ ہی سفر کر رہے ہوں گے؟ لیکن ایک بات تو یقینی ہے کہ میکسیکو کے ایک خاندان نے اوجیناگا ٹاؤن میں اس ماہ کے آغاز پر 2018 کی بالکل نئے برانڈ کی گاڑی جیت لی ہے۔

اس گاڑی کو ٹائم ٹریولر (El Viajero Del Tiempo) کہا جا رہا ہے۔ اس کار کو دراصل ایک مقامی سالانہ  تہوار کا اہتمام کرنے والے ادارے کے ارکان نے خریدا تھا۔اس سالانہ تہوار کو خاص بنانے کے لیے قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگ کم رقم خرچ کرکے ایک نئی گاڑی کا حصول ممکن بنا لیتے۔ لیکن یہ گاڑی جیتنے والے شخص کے حوالے نہیں کی گئی  بلکہ  اس گاڑی کو ٹائم کیپسول کی شکل دے کر زمین میں دفن کر دیا  گیا۔
وقت کا سفر طے کرنے والی اس گاڑی کے ساتھ 2018  کی بہت سی دوسری چیزوں کے ساتھ تصاویر اور ہاتھ سے لکھے گئے خطوط بھی مستقبل میں دریافت ہونے کے لیے رکھ دیے گئے۔ ٹاؤن اسکوائر پر کنکریٹ سے بنے ایک گڑھے میں ایک بڑی کرین کے ذریعے اس کار کو اتار کر سیل کر دیا گیا۔
مقامی افراد میں اس غیر معمولی لاٹری اور کار کو ٹائم کیپسول بنا کر دفن کیے جانے سے متعلق بحث چھڑی ہوئی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ 50 سال تک  دفن رکھے جانے سے بہتر ہے کہ کسی ضرورت مند کی تحویل میں دے دیا جائے۔ جبکہ ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے اپنے بیمار بیٹے کے علاج کے لیے دوسرے شہر آتا جاتا ہے، یہ کار سہولت کی غرض سے اسے بھی دی جا سکتی تھی۔
کچھ لوگوں نے مقامی حکام تک نئی کار کے مدفون کے خلاف شکایت پہنچائی ہے لیکن وہ اس سلسلے میں کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں۔لاٹری کا اجراء کرنے والے منتظمین اپنے سابقہ فیصلے پر قائم ہیں اور کار جیتنے والا شخص فی الحال دن گننے پر مجبور ہے تاوقتیکہ وہ اپنا انعام حاصل کرسکے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 اپریل 2018

Mexican Town Raffles Brand New Car, Winner Can Only Use It 50 Years From Now
Share On Whatsapp