Two Women 'rescued' From Khairpur, Sindh After Enduring Five Years Of Rape, Physical Abuse

5 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خیر پور کی 2 بہنوں کی دل دہلا دینے والی داستان

خیرپور : سندھ کے علاقے میں 2 بہنوں کو ان کے شہروں کی جانب سے اپنے بھائیوں کے ہاتھوں 5 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے خیرپور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک خاندان کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ یہ 2 بہنوں کو مسلسل 5 برس تک جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
دونوں بہنوں کو کاری کرکے ایک ہی گھر میں بیاہ کر بھیج دیا گیا تھا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے بتایا ہے کہ اسے اور اس کی بڑی بہن کو ان کے اپنے شوہر جنسی زیادتی کا نشانہ بنواتے  رہے۔ ان کے شوہر اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں بیویوں کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنواتے تھے۔ جب کبھی دونوں بہنوں میں سے کوئی احتجاج کرنے کی کوشش کرتا تو ان کی ساس اپنے بیٹوں کو حکم دیتی کہ انہیں کمروں میں لے جا کر برہنہ کردو اور زیادتی کا تشدد کا نشانہ بنا ڈالو۔
جبکہ کئی مرتبہ دونوں بہنوں کو تمام گھر والوں کے سامنے برہنہ کردیا گیا۔ یہ سلسلہ 5 برس تک چلتا رہا۔ اس دوران  جب کبھی ان کے میکے سے کوئی ملنے آتا تو ساس اور شوہر انہیں تنہا ملاقات نہیں کرنے دیتے تھے۔ اسی باعث وہ کبھی کسی کو کچھ نہ بتا پائیں۔ انہیں ہمیشہ ایک کمرے میں بند کرکے رکھا جاتا اور گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہ تھی۔ پھر ایک دن موقع پاکر چھوٹی بہن اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ پولیس نے اس کے بعد فوری ایکشن میں آتے ہوئے بڑی بہن اور اس کے بچوں کو بازیاب کروا لیا۔ جبکہ دونوں بہنوں کے شوہروں سمیت 4 افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 اپریل 2018

Share On Whatsapp