This May Be One Of The Weirdest Places To Wed

شادی کو یادگار بنانے کے لیے جوڑے نے پہلی ملاقات کے مقام ، ایک گروسری سٹور، میں ہی شادی کرلی

عموماً جوڑے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں پھر چاہے وہ وقت کا انتخاب ہو یا جگہ کا، نت نئے  اچھوتے خیالات پر عمل کیا جاتا ہے لیکن  پنسلوانیا کے ایک جوڑے نے گروسری سٹور میں شادی کرکے اپنی پہلی ملاقات کے مقام کو خوشگوار یاد بنا دیا۔
لوئر بریل، پنسلوانیا کی کمیونٹی مارکیٹ میں یہ جوڑا آج سے دس سال قبل ایک دوسرے سے پہلی بار ملا تھا۔

61 سالہ بیکی اسمتھ اور 69 سالہ  اس کے شوہر لیری سپیرنگ کی شادی  کھانوں کے بند ڈبوں  اور شادی میں شریک مہمانوں کے درمیان انجام پائی۔
بیکی سمتھ آج سے دس سال پہلے اس سٹور میں کام کرتی تھیں۔ کام کے دوران ہی لیری سٹور میں داخل ہوئے اور انہیں کاغذ کا ایک ٹکڑا پکڑا دیا۔ کاغذ کے اس ٹکڑے پر  ان  کا نام اور فون نمبر لکھا ہوا تھا۔اپنی  پہلی ملاقات کے مقام کو یادگار بنانے کے لیے ہی دونوں نے اس مقام پرہی شادی کرنے کافیصلہ کیا۔
دونوں کی شادی 1 اپریل کو ہوئی۔ اس تاریخ کو اپریل فول بھی تھا اور ایسٹر بھی ۔ اس کے علاوہ بیکی کی سالگرہ 2 اپریل کو ہوتی ہے اور لیری  کی 3 اپریل کو۔ اس لیے بھی مقام کے ساتھ ساتھ  شادی کی تاریخ  کا انتخاب زبردست تھا۔
بیکی ابھی بھی اسی سٹور میں کام کرتی ہیں۔ شادی سے پہلے بیکی نے سٹور میں صبح کی شفٹ میں کام کیا تھا جبکہ شام کو 30 مہمانوں کے ساتھ سٹور میں ہی اُن کی شادی ہو گئی۔ سٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سٹور میں اس جوڑے کی شادی کروا کر بہت خوش ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 اپریل 2018

Share On Whatsapp