Saudi Arabia Intercepts Missile Over Riyadh

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ، پورا شہر لرز اٹھا

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ایک مرتبہ پھر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت ریاض پر 2 میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد پورا شہر لرز اٹھا جبکہ عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
تاہم میزائلوں کو تباہ کرنے کی گونج پورے شہر میں سنائی دی۔ عرب میڈیا کے مطابق شہر میں تین خوفناک دھماکے کونے کونے تک سنے گئے جس کے بعد افرا تفری کا عالم پیدا ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق میزائل حملے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جبکہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض یا کسی دوسرے شہر پر یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی کئی میزائل حملے کیے جا چکے ہیں جنہیں سعودی عرب کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 اپریل 2018

Share On Whatsapp