Man Tells Police Heroin Is His 'daily Vitamins'

مشتبہ چور نے تفتیش میں بتایا کہ ہیروئن اس کی روزمرہ کی وٹامنز ہیں

فلوریڈا،امریکہ میں چوری کی ایک بڑی واردات کے سلسلے میں ایک شخص سے تفتیش کی جا رہی تھی۔اس کی جیب سے ہیروئن کے پیکٹ نیچے گرے تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔
میرین کاؤنٹی پولیس ایک چوری کی تحقیقات کے سلسلے میں44 سالہ ولیم ڈوینے واشنگٹن سے پوچھ گچھ کر رہی تھی کہ ایک آفیسر نے اسے جیبیں خالی کرنے کو کہا۔ جب واشنگٹن حکم کی تعمیل کرنے لگا تو اس کی جیب سے بھورے رنگ کے کسی مواد  سے بھری تھیلیاں  نکل کر باہر گر پڑیں ۔
ولیم نے جلدی سے اس پر پاؤں رکھ کر انہیں چھپانے کی کوشش کی۔ جب آفیسر نے پوچھا کہ یہ کیا تھا؟ تو اس نے جواب دیا کہ ان تھیلیوں میں اس کی "روزانہ کی وٹامنز" ہیں۔ حکام نے موقع پر ہی مذکورہ مواد کو چیک کروایا تو پتہ چلا کہ یہ ہیروئن ہے۔
دی میامی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ولیم پر ہیروئن رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
میرین کاؤنٹی پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر اس واقعے کی تفصیلات ”کیا آپ نے آج کے وٹامنز لے لیے ہیں؟“ کے عنوان سےشیئر کی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 اپریل 2018

Share On Whatsapp