The Secret To Your Next Best Selfie Is Science, Not Surgery

آپ کی بہترین سیلفی کا راز 'پلاسٹک سرجری' نہیں بلکہ 'سائنس' میں ہے

کیا سیلفی لینا ایک آرٹ ہے؟ سائنس ہے یا ذہنی بیماری ہے؟ ان تمام باتوں کا جواب ہر شخص کے نزدیک مختلف ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ سیلفی کے بڑھتے رجحان کی بدولت کاسمیٹک سرجری کروانے والوں کی تعداد میں  بھی اضافہ ہوا ہے۔
2013 میں کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر بورس پسخوور نے پہلی بار بتایا کہ   زیادہ تر نوجوان جو کہ زیادہ سے زیادہ بیس سال کی عمر تک کے ہیں، اپنی ناک کی ساخت تبدیل کروانے کے لیے سرجری کرواتے ہیں۔
جب نوجوانوں سے پوچھا گیا کہ وہ ناک کی سرجری کیوں کراتے ہیں تو اُنکا جواب ہوتا کہ یہ سیلفی میں ٹھیک نظر نہیں آتی۔ لیکن یہ اصل مسئلہ نہیں تھا۔ گزشتہ ماہ جے اے ایم اے فیشل پلاسٹک سرجری میں ایک محقق  برٹنی وارڈ کی رپورٹ شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ کم فاصلہ سے لی جانے والی تصاویر جیسا کہ سیلفیز میں ناک  بگڑ کر  زیادہ بڑی نظر آتی ہے۔
ایک فٹ کے فاصلے سے لی جانے والی تصاویر میں ناک اپنے عام سائز سے 30 فیصد زیادہ بڑی نظر آتی ہے۔
تحقیق کے مطابق  جب پانچ فٹ کے نارمل فاصلے سے کوئی تصویر بنائی جاتی ہے تو اس میں کسی شخص کے خدوخال جن میں ناک بھی شامل ہے، نہیں بگڑتے ۔

اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ سیلفی میں آپ کی ناک بڑی نظر آتی ہے تو ایک بار  اپنے ساتھی  سے کہہ کر  تھوڑے فاصلے سے  تصویر بنوائیں، یقیناً پہلے سے مختلف نظر آئے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 اپریل 2018

The Secret To Your Next Best Selfie Is Science, Not Surgery
Share On Whatsapp