This London Bar Has A Drink Menu For Dogs

لندن کی ایک بار میں پالتو کتوں کےلیے خصوصی مینو متعارف کرا دیا گیا

اپریل کے مہینے کو پالتو جانوروں کے مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ اس وجہ سے لندن کی ایک بار میں کتوں کے لیے محٖفوظ مشروبات پر مشتمل مینو متعارف کرایا گیا ہے۔ پالتو جانوروں کےلیے مشروبات متعارف کرانے والی یہ پہلی بار ہے۔
اس بار میں کتوں کے مالک اپنے پسندیدہ مشروبات سے لطف اندوز ہونگے جبکہ انہی کے ساتھ ان کے پالتو لاڈلے مخصوص ”ڈاگ ٹیل“ سے لطف اٹھائیں گے۔
سمتھ اینڈ وسل بار ،جسے اب ایک ماہ کے لیے سمتھ اینڈ وسل اینڈ میکس بار کے نام سے پکارا جائے گا ، میں  پالتو جانوروں کے لیے مشروبات بار کے ماہرین اور پالتو جانوروں کے غذائی ماہر ڈیوڈ جیکسن نے مشترکہ طور پر بنائے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس بار میں پالتو جانوروں کے لیے جو مشروبات متعارف کرائے گئے ہیں، وہ جانوروں کی صحت کے لیے بہت مفید اور خوش ذائقہ ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 اپریل 2018

Share On Whatsapp