UK Wife Carrying Champ Beats The Mud To Win Place In World Final

برطانیہ میں بیویوں کو اٹھا کر دوڑنے کی دوڑ لندن سے تعلق ایک جوڑے نے جیت لی

ڈورکنگ، برطانیہ۔ کرس ہیپورتھ نے یوکے وائف کیرنگ چیمپئن شپ  جیت لی ہے۔ کرس کا مقصد اب عالمی چیمپئن شپ جیتنا ہے۔
کرس اور اُن کی ساتھی نے اتوار کو ہونے وای یہ دوڑ 40 دوسرے جوڑوں کو شکست دے کر جیتی۔ اس پوری دوڑ کے دوران صرف ایک شخص کی بیوی کو ہلکی سی چوٹ لگی۔ چوٹ لگنے والی عورت کا شوہر دوڑتے ہوئے پھسل گیا تھا۔
اس دوڑ میں حصہ لینے کے لیے کچھ زیادہ سخت شرائط نہیں تھیں۔

کوئی بھی جوڑا، جس میں بیوی کا وزن 50 کلوگرام یا 110 پاؤنڈ سے زیادہ ہو، اس دوڑ میں حصہ لینے کا اہل تھا۔
لندن سے تعلق رکھنے والے کرس اور اُن کی ساتھی تنیشا پرنس نے دوڑ کے دوران مقررہ فاصلہ 1 منٹ اور 37 سیکنڈ میں طے کیا۔ وہ دونوں اب فن لینڈ میں ہونے والی عالمی چیمپئن میں حصہ لیں گے۔ کرس نے بتایا کہ فن لینڈ کی چیمپئن شپ ایک ہی شخص جیتتا ہے۔
کرس نے توقع ظاہر کی کہ وہ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص کو ہرا دیں گے۔
اس دوڑ کے دوران بہت سے شرکا نے اپنی بیویوں کو ایسے اٹھایا ہوا تھا، کہ اُن کے سر نیچے کی طرف تھے جبکہ کچھ افراد نے اپنی بیویوں کو بوریوں کی طرح اٹھایا ہوا تھا۔ دوڑ کے دوران ایک غیر سنجیدہ شخص شادی کا لباس پہن کر آیا جبکہ اس کی بیوی نے جوکی کا لباس پہنا ہوا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 اپریل 2018

Share On Whatsapp