Woman’s Selfie Video Catches Man Slipping Something In Her Drink

فیسٹیول کے دوران سیلفی ویڈیو میں ایک شخص خاتون کے مشروب میں کوئی چیز ملاتے پکڑا گیا

ایک فیسٹیول کے دوران ایک خاتون سیلفی ویڈیو بنا رہی تھیں  کہ اسی دوران ایک شخص نے بہت تیزی کے ان کے مشروب میں کوئی چیز ملا دی۔ خوش قسمتی سے اس شخص  کی یہ حرکت ویڈیو میں ریکارڈ ہوگئی۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون  سیلفی ویڈیو بنانے میں مگن ہیں ، اسی دوران ان کے پیچھے سے ایک شخص اُن کے قریب ہوتا ہے اور اُن کے مشروب میں کوئی چیز(غالباً  کوئی دوا) ڈال دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو خاتون کی دوست نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے۔ جہاں اسے اب تک ایک کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہےاور یہ ایک لاکھ سے زیادہ بار ری ٹوئٹ ہو چکی ہے۔ ٹوئٹ میں خواتین کو اس حوالے سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
خاتون کی دوست نے واضح کیا کہ اُن کی دوست نے اس کا نوٹس لے لیا تھا اور وہ خیریت سے ہیں۔


تاریخ اشاعت : اتوار 8 اپریل 2018

Woman’s Selfie Video Catches Man Slipping Something In Her Drink
Share On Whatsapp