ارورا اسٹیشن۔ خلا کے پہلے لگژری ہوٹل کا اعلان کر دیا گیا
اب سیاح ایسی جگہ بھی جا سکیں گے جہاں آج سے پہلے کوئی چھٹیاں گزارنے نہیں گیا۔ سیاح اب خلا میں قائم ہونے والے لگژری ہوٹل میں بھی اپنی چھٹیاں گزار سکیں گے۔
اس ہوٹل کا اعلان سان ہوزے، کیلیفورنیا میں ہونے والے Space 2.0سمٹ کے موقع پر کیا گیا۔ لگژری ہوٹل ارورا اسٹیشن پر عملے کے 2 افراد سمیت 6 افراد12 دن تک ٹھہر سکیں گے۔ اس ہوٹل میں قیام کے دوران مسافر زیروکشش ثقل کا تجربہ تو حاصل کریں گے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ خلا سے زمین کے دلفریب نظارے بھی کریں گے۔ ہوٹل کے مکین ایک دن میں اوسطاً 16 بار طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا نظارہ کریں گے۔
اورین سپین کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، فرینک بنگر نے بتایا کہ یہ ہوتل 2021 میں کھلے گا جبکہ 2022 میں مسافر یہاں قیام کر سکیں گے۔ ارورا اسٹیشن میں قیام کرنے والوں کو ہیوسٹن، ٹیکساس میں 3 ماہ کی تربیت دی جائے گی۔ اس ہوٹل میں قیام کرنے والے ہر مسافر کو 9.5 ملین ڈالر ادا کرنے پڑیں گے جبکہ پہلے سے ایڈوانس بکنگ کرانے والوں سے 80 ہزار ڈالر سیکورٹی لی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 اپریل 2018