Woman Risks Her Life Tending To Abandoned Cattle In Fukushima Radiation Zone

ایک بہادر خاتون اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر فوکوشیما: تابکارعلاقے میں موجود جانوروں کی دیکھ بھال کرتی ہے

جاپان کی ایک جانور دوست خاتون ٹینی ساکیوکی ہرروز فوکوشیما کے تابکار زدہ علاقے میں داخل ہوتی ہیں تاکہ 11 گائیوں کو خوراک کھلا سکیں۔ یہ گائیں  2011 میں ایٹمی حادثے کے بعد سے وہاں موجود ہیں۔
2011 میں زلزلے اور اس کے فوراً بعد سونامی نے  فوکوشیما کے تقریباً بیس ہزار لوگوں کی جان لے لی اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار لوگ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر  محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

انسان تو فوکوشیما ڈائچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے متاثرہ ریکٹر سے تابکاری کے خوف کی وجہ سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن جانور ایسا کرنے سے قاصر تھے۔ اس علاقے میں 3,500 سے زائد مویشی بے یارو مددگار رہ گئے۔یہاں موجود اکثر مویشی تابکاری سے مارے گئے یا حکومت نے انہیں انجیکشن کے ذریعے پرسکون موت دے دی۔ اس کے باوجود اب بھی وہاں بہت سے مویشی ہیں۔
ان مویشیوں میں بہت سی گائیں بھی شامل ہیں جنہیں اب فوکوشیما کی نیوکلیئر گائیں کہا جاتا ہے۔ان گائیوں کی زندگی بچانے میں اُن رحم دل افراد کا بڑا ہاتھ ہے جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر اس علاقے میں آکر انہیں خوراک اور پانی دیتے ہیں۔ ساکیوکی بھی ایک ایسی ہی بہادر خاتون ہیں جو سات سال پہلے ٹوکیو میں ملازمت کر رہی تھیں لیکن اب گائیوں کا خیال رکھنے کے لیے قریبی علاقے میں منتقل ہوگئی ہیں۔
وہ ہر روز چار گھنٹے ان جانوروں کے ساتھ گزارتی ہیں۔ تابکاری کی وجہ سے چار گھنٹے سے زیادہ وقت گزارنا اُن کی زندگی کے لیے بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔
جاپانی نیوز اسٹیشن ابیما ٹی وی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ساکیوکی کا کہنا تھا کہ وہ تابکار زدہ علاقے میں بھوک سے مرتے جانوروں اور ان کی مدد کرتے کسانوں کی خبریں دیکھ کر متاثر ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے بھی اس سلسلے میں عملی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

ابتدا میں وہ ٹوکیو سے فوکوشیما پہنچ کر دو دن میں ایک بار گائیوں کی خوراک اور ان کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنایا کرتی تھی لیکن جلد ہی وہاں خوراک اور پانی کی کمی ہوئی تو تو ٹینی نے قریبی دریا سے ٹینک بھر کر پانی لانا شروع کر دیا۔اسی وجہ سے ساکیوکی نے اپنے کام کے لیے تابکار علاقے کے قریب ترین جگہ تلاش کرلی تاکہ گائیوں کی دیکھ بھال کے لیے زیادہ وقت دے سکے۔ یہ 11 گائیں اوکوما ٹاؤن کے نزدیک موجود ہیں جوکہ فوکوشیما ڈائچی نیو کلیئر پاور پلانٹ سے محض 10 کلومیٹر دور ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 اپریل 2018

Woman Risks Her Life Tending To Abandoned Cattle In Fukushima Radiation Zone
Share On Whatsapp