بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنےوالے مولوی کو ماں نے عبرت کا نشان بنا ڈالا

, امام مسجد کی سپارہ پڑھنے والی بچی سے نازبیا حرکات ، بچی کی والدہ نے مولوی کو پھینٹی لگا دی

لاہور : امام مسجد کی سپارہ پڑھنے والی بچی سے نازبیا حرکات ، بچی کی والدہ نے مولوی کو پھینٹی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کمسن بچیوں کے خلاف ہراساں کئیے جانے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ہراسگی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ کمزور قوانین کی موجودگی اور ہمارے معاشرے کی اخلاقی گراوٹ کا عکاس ہے۔ایسی صورتحال میں شہریوں نے خود ہی قانون ہاتھ میں لے کر ملزمان کو سزا دینا شروع کر دی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے عوام کا پولیس پر عدم اعتماد ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جس میں امام مسجد کی سپارہ پڑھنے والی بچی سے نازبیا حرکات کرتا تھا ۔بچی نے گھر شکایت لگائی تو بچی کی والدہ نے مسجد میں داخل ہو کرمولوی کو پھینٹی لگا دی۔خاتون نے گلے میں کپڑا ڈال کر مولوی صاحب کو گھسیٹنے کے ساتھ ساتھ مُرغا بناکر بھی اسے مارا۔ماں نے بیٹی کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے والے کا کیا حال کیا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp