بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے،گورنر سندھ

کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عوام الناس کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اس ضمن میں خصوصاً موذی امراض سے عوام کو محفوظ رکھنے اور ان میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کے لئے بھرپور اقدامات سے عوام کو علاج کی جدید سہولیات حاصل ہو رہی ہیں جبکہ موسمی امراض کے خاتمہ کے لئے جراثیم کش ادویات کے تسلسل سے اسپرے کے عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے ، اسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات ، حادثات کے مریضوں کے لئے فوری طبی امداد ، ہنگامی بنیادوں پر طبی ہیلتھ کیمپ اور ہیٹ اسٹروک کے موقع پر ایمرجنسی سینٹر کے قیام سے عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جار ہی ہے ، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے تعاون سے 5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے ،موذی امراض کے لئے شہری و دیہی علاقوں میں طبی کیمپ کے ذریعہ علاج اور آگاہی فراہم بھی کی جارہی ہے جس سے موذی امراض کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے با الخصوص پولیو کے مرض کے خاتمہ میں اہم کامیابیاں حاصل ہورہی ہے امید ہے کہ جلد پاکستان سے پولیو کے مرض کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا ، صحت افزا ماحول اور خوراک کی فراہمی کے لئے حکومت کے ماتحت متعدد نگراں ادارے فعال کردار ادا کررہے ہیں ، کھانے پینے کی اشیاء کی روازنہ کی بنیاد پر پڑتال کرنے سے عوام کو صحت افزا خوراک حاصل ہورہی ہیں، صوبہ کے سرکاری اسپتالوں جدید تقاضوں کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کے اقدامات سے عوام کو زبردست سہولیات حاصل ہورہی ہیں حال ہی میں دل کے امراض کے علاج و آپریشن کو عوام کے لئے مفت کردیا گیا ہے ، وزیر اعظم پاکستان اسکیم کے تحت صوبہ کے متعدد اضلاع کے غریب افراد میں ہیلتھ کارڈ ز بھی تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ غریب افراد مفت میں علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرسکیں۔
عالمی یوم صحت حکومت کا عزم ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ، موذی امراض کے خاتمہ اور حادثات کی صورت میں ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات یقینی بنا ئے جائیں گے تاکہ معاشرہ میں کوئی بھی شخص علاج کی سہولت سے محروم نہ رہ سکے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp