بھارتی خاتون زہریلی چیونٹی کے کاٹنے سے ہلاک

ریاض ۔ : سعودی عرب میں زہریلی چیونٹی کے کاٹنے سے بھارتی خاتون دم توڑ ہو گئی۔ سعودی اخبار کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سوسی جیفی نامی خاتون کو 2 ہفتے قبل کسی زہریلی چیونٹی نے کاٹ لیا جس کے بعد اسے عبید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شوہر کے مطابق جس مقام پر چیونٹی نے کاٹا تھا وہ ایک دم سرخ ہو کر سوج گیا۔ تھوڑی دیر بعد سوسی کا جسم بھی سوجنے لگا اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ سوسی کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے ہنگامی شعبے میں داخل کر دیا گیا۔ سوسی کا بلڈ پریشر ایک دم گر گیا اور وہ جان کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ اس نوعیت کا دوسرا کیس ہے جو چند ہفتے قبل ہوا تھا، اس میں بھی چیونٹی کے کاٹنے کی شکایت کی گئی تھی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 اپریل 2018

Share On Whatsapp