Duo Disguise As Women In Abu Dhabi To Dupe Men For Paid Sex

ابوظہبی ، خواتین کا بھیس بنا کر مردوں کو جنسی تعلقات کے لیے ورغلانے پر دو افراد گرفتار

ابوظہبی : ابوظہبی میں دو افراد کو خواتین کے کپڑے پہن کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیونکہ دونوں افراد خواتین کا بھیس اپنا کر مردوں کو پیسوں کے عوض جنسی تعلقات کی سہولت فراہم کر رہے تھے ۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق ان دونوں ایشائی مردوں نے خواتین کے کپڑوں میں سماجی رابطے کے ویب سائٹس انسٹاگرام اور فیس بُک پر اپنی تصاویر ڈالی تھیں اور ساتھ ہی ساتھ مختلف افراد کو میسجز کیے تھے کہ اگر وہ جنسی تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں تو وہ پیسوں کے عوض یہ سروسز حاصل کرسکتے ہیں ۔
پراسیکیوشن کے مطابق پولیس نے ایک آدمی کو کسٹمر بنا کے ان دونوں آدمیوں کے پاس بھیجا کہ وہ جنسی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے ، جس پر پولیس کو ان دونوں ایشائی مردوں کی دھوکہ دہی کا پتہ چلا ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ عدالت نے کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی مئی میں ہو گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 اپریل 2018

Share On Whatsapp