داعش کے ہاتھوں مارے جانے والے 158عراقی فوجیوں کی لاشیں برآمد

فوجیوں کی لاشیں صلاح الدین صوبے کے مرکز تکریت شہر میں صدارتی محلوں کے کمپانڈ میں برآمد ہوئیں،حکام

بغداد : عراق میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسے 158 فوجیوں کی باقیات ملی ہیں جن کو داعش تنظیم نے 2014 میں تکریت شہر کے نزدیک سبائکر کے فوجی اڈے پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزرت کے بیان میں کہاگیاکہ مذکورہ فوجی داعش کی کارروائی میں مارے جانے والے 1700 عراقی فوجیوں میں شامل تھے۔ ان فوجیوں کی لاشیں صلاح الدین صوبے کے مرکز تکریت شہر میں صدارتی محلوں کے کمپانڈ میں برآمد ہوئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ مذکورہ کمپائونڈ کے اندر ایک اور اجتماعی قبر بھی ملی ہے اور اس پر بھی کام کیا جائے گا۔یاد رہے کہ داعش تنظیم نے جون 2014 میں تکریت کے شمال میں اپنے قبضے کے بعد وہاں واقع سبائکرکے فوجی اڈے میں موجود سیکڑوں عسکری تربیت کاروں اور طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ بعد ازاں عراقی فورسز نے اس اڈے کو واپس لے لیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اپریل 2018

Share On Whatsapp