شام میں جاں بحق 99 ہزار افراد کی تصاویر اجتماعی صورت میں جاری

شامی شہری تامر ترکمانی نے مذکورہ 99 ہزار تصاویر کو 13 تصاویر کے ایک مجموعے میں یکجا کر کے ٹویٹر پر پوسٹ کیا

دمشق : شام کے ایک سرگرمِ عمل کارکن اور فوٹوگرافر نے 99 ہزار افراد کی اجتماعی تصاویر جاری کی ہیں جو 2011ء میں شامی حکومت کے خلاف انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد جاں بحق ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی شہری تامر ترکمانی نے مذکورہ 99 ہزار تصاویر کو 13 تصاویر کے ایک مجموعے میں یکجا کر کے ٹویٹر پر پوسٹ کیا ۔ ترکمانی نے واضح کیا کہ جن افراد کی ذاتی تصاویر جاری کی گئی ہیں ان میں 15 ہزار بچّے اور 8 ہزار خواتین شامل ہیں۔
ترکمانی کی طرف سے تیار کی جانے والی 13 تصاویر انتہائی اعلی کوالٹی کی ہیں اور ان کو بڑا کر کے بھی دیکھا جا سکتا ہے تا کہ 99 ہزار جاں بحق افراد میں سے ہر ایک کی تصویر انتہائی واضح طور پر نظر آئے۔ترکمانی نے بشار الاسد کے خلاف جنگ میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد کے مکمل تفیلی نام بھی جاری کیے ہیں۔ ان میں 10 ہزار خواتین کے بھی نام شامل ہیں۔تامر ترکمانی کے ٹویٹر پیج پر جاں بحق افراد کی تصاویر اور ناموں سے متاثر ہونے والے لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں تبصرے سامنے آئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اپریل 2018

Share On Whatsapp