50 Thousand Riyals  Fines, 6 Months Imprisonment For Not Returning Back At The End Of Visit Visa Term

سعودی عرب ، وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہونے پر واپس نہ جانے پر 50 ہزار ریال جرمانہ ، 6 ماہ قید

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حال ہی می اعلامیہ جاری کیا ہے کہ وزٹ ویزہ پر ریاست میں آنے والے غیر ملکی اگر ویزے کی معیاد ختم ہونے پر واپس نہیں جاتے اور غیر قانونی طور پر ریاست میں رہائش پذیر رہتے ہیں تو انھیں سخت سزاوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ مزید تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے اگر کوئی غیر ملکی وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود بھی ریاست میں قیام پذیر ہوا تو اسے 50 ہزار ریال جرمانے کی سزا کے ساتھ 6 ماہ جیل کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ چونکہ وہ غیر ملکی ہو گا اس لیے سزا ختم ہوتے ہی اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اپریل 2018

Share On Whatsapp