ہواوے نے آنر 7 اے سمارٹ فون لانچ کر دیا

بیجنگ : چین کی موبائل ساز کمپنی ہواوے نے آنر 7 اے اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے ۔بد ھ کو چینی نشریاتی ادارے کے مطابق ہواوے نے آنر 7 اے کمپنی کا انٹری لیول سمارٹ فون ہے جس میں 5.7 انچ ڈسپلے،اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر اور ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون 2 جی بی ریم کیساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کیساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کیساتھ 8 میگا پکسل کا شوٹر دیا گیا ہے جیسے فیس ان لاک کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے،سنہرے اور نیلے رنگ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اپریل 2018

Share On Whatsapp