کتنے فیصد سعودی خواتین ڈرائیونگ کرنے کی خواہاں ہیں، سروے رپورٹ
جدہ : ایک مقامی اخبار کے مطابق ایک حالیہ سرکاری سروے سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب میں تقریبا 60 فیصد خواتین اپنی گاڑی چلانے کے لئے بے تاب نظر آ رہی ہیں کہ کب جون آئے گا اور وہ سڑک پر گاڑی لے کر نکل پائیں گی ۔ کنگ عبدالعزیز نیشنل ڈائیلوگ سینٹر کے زیر اہتمام یہ سروے کیا گیا ہے جس کے مطابق سروے میں شامل ہونے والی تقریباً 79 فیصد خواتین ڈرائیونگ سے متعلق تکنیکوں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں.اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 31 فیصد خواتین اپنی گاڑیوں کو خودچلانے کی خواہش نہیں رکھتیں جبکہ ان میں سے 9 فیصد نے ابھی سوچا ہی نہیں کہ گاڑی خود چلائیں گی یا ڈرائیور رکھیں گی۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے مختلف حصوں میں 1،128 سعودی خواتین رہائس پذیر ہیں جن میں سے تقریبا 41 فیصد ملازمت کرتیں ہیں، 36 فیصد گھریلوخواتین ہیں اور 11 فیصد طالب علم ہیں. سروے میں کہا گیا ہے کہ بہت سے خواتین کو ڈرائیونگ کے بارے میں سروسز سے متعلق کوئی اندازہ نہیں ہے جیسے ڈائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقے کار،گاڑیوں کی مرمت، انشورنس اور کار حادثات سے متعلق مسائل وغیرہ۔
تاریخ اشاعت : بدھ 4 اپریل 2018