یورو کنٹرول کا کمپیوٹر نظام بیٹھ گیا ،

یورپی ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر خوار , 15ہزار سے زائد پروازیں مسنوخ،خرابی کا پتہ لگا لیا، معمول کے آپریشن کی بحالی کے لیے کام جاری ہے،یوروحکام

ایمسٹرڈیم : براعظم یورپ کے فضائی ٹریفک کی ذمے داری ایجنسی یورو کنٹرول کا کمپیوٹر نظام بیٹھ جانے سے آدھی پروازیںں تاخیر کا شکار ہوںگئیں جس کی وجہ سے یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیدر لینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم کے شیفول سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک کے ہوائی اڈوں پر کمپیوٹر نظام میں خرابی کی بنا پر پروازیں تا خیر کا شکار ہورہی ہیں اور ان کی انتظامیہ نے مسافروں کو مسئلے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوائی اڈوں پر آمد سے قبل اپنی پروازوں کے روانہ ہونے کے وقت کی تصدیق کرلیں ۔
یورو کنٹرول نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی نیٹ ورک میں 29500 پروازوں کی آمد ورفت متوقع تھی ۔ان میں سے قریباً نصف کو سسٹم خراب ہونے سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔برسلز میں قائم اس ایجنسی نے کہا کہ اس نقص کے سبب کا پتا چلا لیا گیا ہے اور اب اس کو دور کرنے اور معمول کے آپریشن کی بحالی کے لیے کام جاری ہے لیکن یہ نقص شام تک دور نہیں ہوسکے گا۔
یورو کنٹرول کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے کبھی اس قسم کی صورت حال کا سامنا نہیں ہوا ہے۔یورو کنٹرول کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکٹیکل فلو مینجمنٹ سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی تھی۔یہ نظام براعظم بھر میں فضائی ٹریفک کی طلب کا سراغ لگاتا اور پھر اس کا انتظام کرتا ہے۔اس ایجنسی نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ کمپیوٹر نظام کی بحالی کے لیے متبادل بندوبست کیا جارہا ہے اور یورپی نیٹ ورک کی صلاحیت میں 10 فی صد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اپریل 2018

Share On Whatsapp