Scabies Outbreak In Saudi Arabia, 15 Pakistani Effected

سعودی عرب میں خارش کی وباء ، 15 پاکستانی مرض کا شکار

ریاض : سعودی عرب میں خارش کی وباء نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ 619 افراد میں خارش کی بیماری کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ جس میں سے سب سے زیادہ برما کے شہری ہیں جبکہ 15 پاکستانی شہری ، 11 سعودی شہری ،9 بنگالی ، 8 افغانستان کے باشندے اور 2 فرانسیسی شامل ہیں ۔ بیماری میں مبتلا ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر سکول کے طلباء ہیں ۔ محکمہ صحت نے طلباء کو سکولوں میں طبعی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔ متاثرہ بچوں کو سکولوں سے چھٹی دے دی گئی ہے تاکہ باقی بچے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اپریل 2018

Share On Whatsapp