No Plans To Enforce Minimum Wage Policy In UAE: Ministry

کم سے کم اجرت پالیسی نافذ کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے ، متحدہ عرب امارات وزارت

ابوظہبی : منگل کو انسانی وسائل اور متحدہ عرب امارت کی وزارت نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی کم سے کم اجرت کی پالیسی کو لاگو کرنے کی کوئی منصوبہ نہیں ہے.ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ گھریلو کارکنوں سمیت، اجرتیں آجر اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے طے کی جائیں گی.انہوں نے مزید کہا کہ " متحدہ عرب امارات کی اجرت پالیسی لچکدارلیبر مارکیٹ کو ہر سال ہزاروں ملازمتیں تخلیق کرنے میں مدد کرتی ہے۔
"وزارت کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ فراہمی اور مطالبے پر مبنی آزاد لیبر مارکیٹ ہروقت کام کرتی رہے جس کے تحت ہر سال متحدہ عرب امارات ہزاروں غیر ملکی ملازمین کا خیرمقدم کرتا رہے اور ساتھ ساتھ پائیدار معاشی ترقی کوبھی فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کارکنوں کے لئے کم از کم اجرت کو طے کرنے کے بارے میں کسی بھی بیان کے ساتھ وزارت داخلہ کا کوئی تعلق نہیں ہے.

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اپریل 2018

Share On Whatsapp